پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتہاری قرار، کیسز کی سماعت ملتوی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو دو مقدمات میں مسلسل غیر حاضری کے باعث اشتہاری قرار دے دیا۔

سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کی نمائندگی سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ نے کی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں