Post Views: 43
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی اراکین نے کہا کہ سلمان اکرم راجا ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں اور سیکریٹری جنرل کے عہدے پر رہنا پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور نظم و ضبط کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سلمان اکرم راجا نے کئی سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ نازیبا گفتگو کی، جن میں علی ظفر، عالیہ حمزہ ملک، مشال یوسفزئی اور دیگر شامل ہیں۔
اراکین نے کہا کہ اس طرح کے رویے کی وجہ سے پارٹی کے اندرونی معاملات متاثر ہو رہے ہیں اور تنظیمی ڈسپلن میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔







