Post Views: 40
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملتان شہر اور گردونواح میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں۔ اسلام آباد دھرنا میں شرکت کے لئے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، معین ریاض قریشی، ایم پی اے بیرسٹر وسیم بادوزئی سمیت پانچ سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ رہنما قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہورہے تھے۔
دوسری جانب پولیس کے دستے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ گھنٹہ گھر چوک سمیت اہم مقامات کو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔ جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرگرم کارکنوں کے خلاف چھاپے بھی جاری ہیں