پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے 65 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری جبکہ 45 کو سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
جاری تفصیلات کے مطابق ان کنٹریکٹس میں چھ انٹرنیشنل پلیئرز اور 23 انڈر 19 ایمرجنگ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ کنٹریکٹس جولائی 2025 سے جون 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
✨ 23 U19 & Emerging players among the women's domestic contracts announced for the 2025-26 season ✅
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025
More details ➡️ https://t.co/XjlVQal1P3#BackOurGirls pic.twitter.com/N3zQ0to9A6
کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے ارکان اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کارکردگی، صلاحیت اور مستقبل کے پوٹینشل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ پی سی بی کے مطابق مزید کھلاڑی بھی اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے کنٹریکٹ حاصل کرنے کا موقع پا سکیں گی۔