لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز کے این او سی جاری کر دیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو مختلف غیر ملکی لیگز میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ اور آئی ایل ٹی ٹی 20 ایونٹ کے لیے بھی سرکاری اجازت نامے فراہم کر دیے گئے ہیں۔
دبئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی مل گیا، جب کہ ابوظہبی ٹی ٹین میں شرکت کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسی طرح محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان بھی این او سی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی کو اس سے پہلے ہی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں