Post Views: 75
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فائنل کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلا رہے تھے، جو کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے کے حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ آگاہ کیا جا رہا ہے، اور زور دیا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے۔ کرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔







