Post Views: 50
لاہور: پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے گیارہویں ایڈیشن میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لیگ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے نامور غیر ملکی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس سے ایونٹ کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے بڑے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔
جلد ہی انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز James Vince بھی پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔
جیمز ونس نے انسٹاگرام پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت آ گیا ہے۔







