Post Views: 25
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر، اس کی کامیابیوں اور مشکلات کو اجاگر کرے گی۔ دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کی شروعات دبئی میں، پھر اسے پاکستان منتقل کرنے کے چیلنجز، اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی جدوجہد کو بھی تفصیل سے دکھایا جائے گا۔
کورونا وبا کے دوران لیگ کو درپیش مشکلات اور اس کے مقابلے بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ فلم پی ایس ایل کے عالمی معیار کی لیگز میں شامل ہونے کے عمل اور اس کی بلندیوں کو بھی بیان کرے گی۔