Post Views: 142
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں سے متعلق افواہوں کی تردید کردی، پی ایس ایل فرنچائزز کے حتمی نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔ پی سی بی نے کہا کہ کامیاب بولی دہندگان اپنے انتخاب کے مطابق ٹیم کا نام مقرر کریں گے، ٹینڈر کی ڈیڈلائن 15 دسمبر 2025 ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو سرکاری نہ سمجھا جائے، دو نئی فرنچائزز کے لیے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کیے گئے ہیں







