پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کا پہلا خریدار کون؟ نام سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی کے عمل میں دلچسپ پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں سب سے پہلے اہل قرار پانے والے خریدار کا نام منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پی ایس ایل ٹیموں کی نیلامی کے لیے اہل بولی دہندگان میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹیمز آکشن کے لیے منتخب کیے گئے دس اہل اداروں کی فہرست میں انویریکس سولر انرجی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جو کمپنی کے وژن، اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک حکمتِ عملی کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔ اہل فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ انویریکس مستقبل کے بڑے منصوبوں میں شرکت کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
کھیل اور توانائی کے شعبوں میں جدت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ انویریکس سولر انرجی کا کردار مزید نمایاں ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم پر ممکنہ شمولیت کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں