آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

پی ایس ایل سیزن 10: ہر فرنچائز کو 97 کروڑ روپے کی سلامی، کھلاڑیوں کی فیس میں تاخیر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں حصہ لینے والی تمام فرنچائزز کے لیے 97 کروڑ روپے فی ٹیم آمدن کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم اس رقم میں سے کھلاڑیوں کی فیس اور دیگر انتظامی اخراجات منہا کیے جائیں گے۔ ٹیموں کو اپنی اسپانسرشپ سے الگ آمدن بھی حاصل ہوئی ہے، جس کی بدولت زیادہ تر فرنچائزز فائدے میں رہیں گی، البتہ ملتان سلطانز کو نقصان کا سامنا رہے گا کیونکہ وہ سالانہ ایک ارب روپے کی فیس ادا کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل سیزن 10 کا انعقاد رواں برس اپریل اور مئی میں ہوا، جہاں لاہور قلندرز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حالیہ دنوں فنانس کمیٹی کے اجلاس میں لیگ حکام نے فرنچائزز کو بتایا کہ سینٹرل پول سے فی ٹیم 97 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے، جو کہ سیزن 9 کے برابر ہے۔
اگرچہ یہ رقم مکمل منافع نہیں سمجھی جا سکتی، کیونکہ اس میں سے کھلاڑیوں کی تنخواہیں، رہائش، سفر اور دیگر اخراجات نکالے جاتے ہیں، لیکن اپنی اسپانسرشپ اور دیگر ذرائع سے ہونے والی آمدن کے باعث زیادہ تر ٹیمیں مالی لحاظ سے فائدے میں ہیں۔
فرنچائزز کی طرف سے اکاؤنٹس شیٹس میں تاخیر کے باعث کھلاڑیوں کو اختتامی 30 فیصد معاوضے کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے۔ پی سی بی ایونٹ کے دوران 70 فیصد فیس ادا کرتا ہے جبکہ باقی رقم ایونٹ کے بعد دی جاتی ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اگلے چند روز میں کھلاڑیوں کو باقی رقم ادا کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ایونٹ کے بعد پی سی بی کو تفصیلی اکاؤنٹس شیٹ بھیجتی ہیں جس میں ہر کھلاڑی کی فیس، میچز کی تعداد، ممکنہ کٹوتی (انجری یا عدم انتخاب کی صورت میں) اور دیگر انعامات کی تفصیل دی جاتی ہے۔ کچھ فرنچائزز پلیئر آف دی میچ یا دیگر انفرادی انعامات کی رقم پوری ٹیم میں یکساں تقسیم کرنے کی پالیسی پر بھی عمل کرتی ہیں۔
پی ایس ایل کے انتظامی امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ایشیا کپ کے معاملات میں مصروف رہے اور اب تک انہوں نے صرف دو رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس دوران پلیئرز ایکویزیشن کے منیجر شعیب خالد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے باعث فرنچائزز کو آئندہ سیزن کے لیے ماہر متبادل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
سیزن 11 سے قبل اسپانسر شپ، میڈیا رائٹس، فرنچائز فیس میں اضافے اور دو نئی ٹیموں کی شمولیت جیسے اہم فیصلے کیے جانے ہیں، تاہم تاحال ان پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، اور نئی ونڈو کا اعلان بھی زیر التوا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں