پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ایک طرف جھک گیا، کپتان نے فوری پرواز روک دی

کراچی: پی آئی اے کی پرواز PK-309 (AP-BLC) ٹیک آف رول کے دوران ایک طرف جھکنے پر کپتان نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا۔کپتان نے طیارے کو واپس BAY پر لایا جس کے باعث مسافروں کو دوبارہ غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے مسلسل دوسرے حفاظتی مسئلے کے بعد پیش آیا، جس سے قومی ایئر لائن کے آپریشنل نگرانی اور تیاری کے نظام میں سنجیدہ خامیوں کا پتہ چلتا ہے۔سیپ (Civil Aviation Authority) نے کہا کہ “جب پروازیں مسلسل مسائل کا شکار ہوں، تو یہ واضح اشارہ ہے کہ زمینی تیاری، وسائل کی فراہمی اور آپریشنل سپروژن کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔”ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ یاد دہانی ہے کہ حفاظت بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور ذمہ دار فیصلوں سے قائم ہوتی ہے۔ مسافروں کی جان اور ملک کی فضائی ساکھ کسی بھی انتظامی تاخیر یا کمزوری کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں