آج کی تاریخ

پیٹ کی گیس ختم کرنے کیلئے چند دیسی نسخے

پیٹ کی گیس ختم کرنے کیلئے چند دیسی نسخے

پیٹ کی گیس بہت سےلوگوں کا مسئلہ ہے۔ خاص طور پہ ان لوگوں کے لیے یہ بہت بڑا مسئلہ اہے جو چٹ پٹے ،تیز مرچ مصالحے والے کھانے کھاتے ہیںجو کولڈ ڈرنکس اور سوڈا واٹروغیرہ استعمال کرتے ہیں جو لوگ کھانا کھانے کے بعد جلدی سوجاتے ہیں اور ورزشنہیںکرتے ۔ بوڑھے افرادکے لیے بھی پیٹ کی گیس کامسئلہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان لوگوں کا معدہ ڈیری مصنوعات یعنی دودھ اور دودھ سےبنی ہوئی مصنوعات اور میٹھے کوہضم نہیں کر پاتا۔ آپ ان سادہ سے ٹوٹکوں پر عمل کرکے اپنا یہ مسلہ ختم کر سکتے ہیں ۔ ان ٹوٹکوں میں استعمال ہونے تمام اشیا آپ کے گھر کے کچن سے مل جائیں گی۔ آپ کو باہر سے لاناہی کچھ نہیں پڑے گا ۔
اجوائن ، پانی :آدھا چائے کا چمچ اجوائن لے لیں جو ہرگھر میں موجود ہوتی ہے،دن میں ایک بار آدھا چائےکا چمچ اجوائن پانی کےساتھ کھا لیں۔ آپکی پیٹ کی گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ادرک کا قہوہ: بہت فائدہ مند چیز ہے ۔ایک کھانے کاچمچ ادرک لے لیں اس کا قہوہ بنائیں اور پئیں اور زندگی آسان کر لیں یہ بھی آسانی سے گھر سےمل جائے گا۔
زیرے کا قہوہ : سفید زیرہ ایک کھانے کاچمچ دو کپ پانی میں ڈالیں  اسکو اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے اور جب کھانا کھائیں توکھاناکھانے کے بعد ایک کپ نیم گرم وہ قہوہ پی لیں ۔ یہ آپ کو بہت فائدہ دے گا اگر اس قہوہ میں چندپتے پودینے کے ڈالیں تو ہاضمے کوبہت فائدہ دے گا ،خون بھی بڑھائےگا اور میٹابولزم کو بھی ٹھیک کرے گا۔ جب آپ نے پودینہ استعمال کرنا ہے اس کے ساتھ ڈنڈیاں بھی ڈال دیں۔ سونف کا قہوہ: آدھاچمچ سونف اور ایک کپ پانی قہوہ بنائیں یہ آپ کو بے پناہ فائدہ دے گا۔ سونف اللہ پاک کاایک کمال تحفہ ہے ۔سونف رنگ گوراکرنے کیلئے بھی مفید ہے۔
سونف ویسے چبانا آپ کے گیس کےمسائل بھی حل کرے گا۔ خون کی نالیاں بھی صاف کرے گا۔ یہ دل کےامراض سے بھی بچائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں