پیٹرول سستا ہونے کے بعد مزید ریلیف، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں کم

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد اب لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں۔
اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں