Post Views: 18

پہلگام حملے سے منسوب مبینہ ہلاک شدگان کی تصاویر پر سوالات اٹھ گئے، بھارتی میڈیا کی جعلی رپورٹنگ کا پردہ فاش ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی لڑکی اور لڑکے نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور خیریت سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ان کی پرانی تصویریں استعمال کر کے انہیں حملے میں ہلاک ہونے والے نیول افسر اور ان کی بیوی ظاہر کیا، جو سراسر جھوٹ ہے۔
لڑکی نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ہماری تصاویر حملے سے کیوں جوڑی جا رہی ہیں، ہم زندہ ہیں اور ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
اس جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ حیران کن اور افسوسناک ہے۔