پولیس کانسٹیبل جنسی بھیڑیا نکلا، خاتون اور بچوں سے زیادتی پرگرفتار

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کے کردار پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیںجہاں ایک پولیس کانسٹیبل شفقت ولد قادر بخش تالپور پر دو مختلف علاقوں میں بچوں سے زیادتی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ صدر پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل شفقت کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 105/26 درج کر لیا۔ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام میں خوف و اضطراب کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل شفقت کوئی پہلی بار اس نوعیت کے جرم میں ملوث نہیں ہے۔ اس سے قبل تھانہ چوٹی کے علاقے میں ایک نوجوان سمیع اللہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 685/25 درج کیا گیا تھا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس مقدمے میں سزا کے باوجود ملزم کو دوبارہ بحال کر دیا گیا جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تھانہ چوٹی کے مقدمے میں متاثرہ نوجوان غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہےجسے ملزم کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کو مقدمے سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث وہ شدید خوف اور دباؤ کا شکار رہا ۔گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نیا واقعہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں