قوم کی خبر پر ایکشن ،کروڑوں مالیت کا چھالیہ،گٹکا برآمد
تھانہ مخدوم رشید پولیس کی کارروائی تقریبا 300سو گٹوچھالیہ گٹکا ،کیمیکلز برآمد،گودام منیجر گرفتار مالکان سیٹھ یامین اورشفاقت عرف شاکا فرار،گزشتہ شب10بجے کے قریب پولیس نے 17کسی بدھلہ روڈ پر نجی گودام پر چھاپہ مارا جو مالکان نے کرایہ پر لے رکھا تھا اس میں غیر قانونی مکروہ دھندہ گٹکا چھالیہ دیگر کیمیکلز سٹور کیا ہوا تھا۔پیوستہ روز قوم کی اشاعت میں جعلی فیکٹریوں اور غیر قانونی چینی،گھی،اورنان کسٹم اشیاء کےگوداموں کی نشان دہی کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں مقامی پولیس اور کسٹم حکام متحرک ہوگئے ایس۔ایچ۔او عبدالرؤف لوٹھڑ کی کامیاب کاروائی بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کیا 300سو کہ لگ بھگ گٹو چھالیہ کیمیکلز و دیگر آلات اپنے قبضہ میں لے لئے گئے جسکی مالیت چار کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔موقع پر پولیس نے کسٹم حکام کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں کسٹم حکام موقع پر پہنچ آئے منیجرگودام سے پوچھ گچھ جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اسی علاقہ میں اور جعلی گودام موجود ہیں اسی بنا پر کسٹم حکام نے منیجر کو اپنی حراست میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہے مذید۔بتایا جارہا ہے کہ اور بھی گوداموں کا انکشاف متوقع ہے۔پولیس نے بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےمذید۔کارروائی کے بعد تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔۔۔
