Post Views: 78
انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موموجود پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ پولیس افسرکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا۔







