پولیس،جج عملےاورسودخورکی ٹرائیکا،3لاکھ دیکرڈیڑھ کروڑوصول،پاورلوم مالک 3بھائی کنگال

پولیس،جج عملےاورسودخورکی ٹرائیکا،3لاکھ دیکرڈیڑھ کروڑوصول،پاورلوم مالک 3بھائی کنگال

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس اور ملتان میں تعینات ایک جج کے عملے کی ملی بھگت سے شریف پورہ کے رہائشی بدنام سود خور محمد جمیل عرف لودھی نے تین لاکھ روپے سود کی مد میں دے کر بلینک چیکوں اور نام نہاد معززین کے ذریعے پاور لوم کے کاروبار سے منسلک تین بھائیوں کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا ۔تین لاکھ کے عوض ایک کروڑ 37 لاکھ روپے دے کر بھی جان نہ چھوٹی۔ فیکٹری جو کہ 30 پاور لوموں پر مشتمل تھی ایک ایک پاور لوم کر کے سود خور اٹھا کر لے گیا ۔شدید ذہنی دباؤ میں ایک بھائی حبیب احمد چار سال سود خور کی اذیت برداشت کرتے ہوئے 2017 میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گیا تو محمد جمیل عرف لودھی سود خور نے تھانہ دہلی گیٹ میں تعینات راشد نامی اے ایس آئی جو کہ سودخوری میں محمد جمیل عرف لودھی کا خاموش پارٹنر ہے نے دوسرے بھائی ادریس پر زندگی تنگ کر دی تو وہ شدید بیمار ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھا اور اب سود خور نے تیسرے بھائی کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ راشد اے ایس آئی کے ذریعے اسے اغوا کر کے اس کے مکان کی رجسٹری حاصل کر کے اسٹامپ لکھوا لیا ۔اس دوران شریف پورہ گلی نمبر2 کا ڈاکٹر افضل جو کہ اس سود خور کے کہنے پر نام نہاد پنچایتیں کر کے لوگوں سے چیک اور دیگر سامان لے کر سود خور کو دلواتا ہے میدان میں آگیا ۔اس گروہ نے ایک درخواست ایس ایچ او شاہ رکن عالم سعید سیال کو دی تو انہوں نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے خلاف سود خوری کا پرچہ
دے دوں گا جس پر انہوں نے درخواست واپس لے لی۔ اب ملتان میں سود خوروں کے سب سے بڑے سہولت کارنے سرکل گلگشت میں اس جج کے عملے کے ذریعے 22 اے کی درخواست دے کر مقدمہ درج کرا دیا ہے اور حیران کن طور پر اس میں بھی سرکل کا ریڈر اسی طرح سے جمیل عرف لودھی سود خور کی سہولت کاری کر رہا ہے جس طرح اس نے نورین ناصر کے خلاف بدنام سود خور میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کیلئے کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں