دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سندھ کے مختلف بیراجوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق پنجند پر پانی کی آمد و اخراج 6 لاکھ 68 ہزار 195 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے تریموں پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 78 ہزار 932 کیوسک ہے۔
دریائے سندھ کے مختلف بیراجوں پر بھی پانی کی آمد و اخراج بڑھ گیا ہے:
گڈو بیراج: آمد 5 لاکھ 2 ہزار 861 کیوسک، اخراج 4 لاکھ 75 ہزار 970 کیوسک
سکھر بیراج: آمد 4 لاکھ 40 ہزار 985 کیوسک، اخراج 4 لاکھ 12 ہزار 735 کیوسک
کوٹری بیراج: آمد 2 لاکھ 57 ہزار 754 کیوسک، اخراج 2 لاکھ 54 ہزار 354 کیوسک
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد بھرا ہوا ہے (موجودہ لیول 1550 فٹ) اور منگلا ڈیم 92 فیصد سے زائد بھرا ہوا ہے (موجودہ لیول 1234.60 فٹ)۔
فیڈرل فلڈ کمیشن نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں میں:
گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب
سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب
متوقع ہے۔
دریائے راوی میں سدھنائی پر اور دریائے چناب میں پنجند بیراج پر غیر معمولی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچے درجے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
