آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پنجاب کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر مکمل پابندی

لاہور: صوبہ پنجاب کی حکومت نے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر کے تمام باغات اور پارکوں کو نو اسموکنگ زون قرار دے دیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس اور تمباکو کی تمام اقسام کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹک شاپس، کیفے اور پارکس کے اندر موجود وینڈنگ اسٹالز پر بھی سگریٹ کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔
پارکوں میں مختلف جگہوں پر نو اسموکنگ کے بورڈز لگائے جائیں گے اور متعلقہ عملہ اس پابندی کی نگرانی کرے گا۔ پی ایچ اے کی تمام متعلقہ ٹیموں کو دس دن کے اندر اس قانون پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ پابندیاں “پروہبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002” کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور فروخت پر عائد کی گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں