آج کی تاریخ

پنجاب کا بڑا ریلیف: کم از کم اجرت 40 ہزار، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 5300 ارب روپے کے بجٹ کا اعلان کر دیا، جس میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز بھی ایوان میں موجود رہیں۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا۔
بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے علاوہ کم از کم اجرت کو 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں