Post Views: 38
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی نئی موبائل ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس نئی ایپ کے ذریعے شہری اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس سمیت اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے یا خدمت مرکز گئے بغیر گھر بیٹھے درج کروا سکیں گے۔
مزید یہ کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد متعلقہ ایف آئی آر بھی شہریوں کو براہِ راست ان کے گھر پر فراہم کی جا سکے گی، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو فوری اور آسان سہولت میسر آئے گی اور سرکاری نظام میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔







