پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات ٹریس نہ ہو سکے، لاکھوں کیسز زیر تفتیش، ہزاروں ملزم بری

ملتان(یوسف عابد سے) پنجاب پولیس کے گزشتہ سال درج مقدمات میں سے ڈیڈھ لاکھ مقدمات تاحال ٹریس نہیںہو سکےجبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں اور ایک لاکھ سے زائد مقدمات خارج کر دئیے گئے، پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میںبنائے گئے ملزموں میںسے 50 فیصد بھی سزا نہیں پاسکے اور عدالتوں سے بری ہو گئے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء میں 11 لاکھ 27 ہزار624 مقدمات درج کئےگئے، جس میںسے 7 لاکھ 4 ہزار 673 مقدمات کا چالان عدالت پیش کیا گیا۔ایک لاکھ 62 ہزار451 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں اور ایک لاکھ 44 ہزار 40 مقدمات ٹریس ہی نہیںہو سکے اور ایک لاکھ 16 ہزار 460 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔ اس کل تعداد میں قتل اور ارادہ قتل کے 12077 مقدمات درج کئے گئے، جن میں9490کا چالان عدالت پیش کیاگیا، 1550 تاحال زیر تفتیش ہیںاور 377 مقدمات ٹریس ہی نہیںہو سکے جبکہ 660 مقدمات منسوخ کر دئیے گئے۔تشددو زخمی کرنے کے 17325 مقدمات درج کئے گئے،جن میںسے 12763 کا چالان عدالت پیش کیا گیا، 3629 تاحال زیر تفتیش اور 69 ٹریس ہی نہیںہو سکےجبکہ 864 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔اغواء اور اغواء برائے تاوان کے 31723 مقدمات درج کئے گئے، جن میںسے 4692مقدمات کا چالان عدالت پیش کیا جاسکا، 3125 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیںاور 567 مقدمات ٹریس ہی نہیںہو سکے جبکہ 23339 مقدمات تفتیش کے بعد خارج کر دئیے گئے ہیں۔اغواء کے ان مقدمات سے بیشتر پسند کی شادی کی متعلق تھے جو عدالت کے احکامات یا مغویہ کے بیانات کے بعد خارج کئے گئے ہیں۔ اس طرح زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے 5061 مقدمات درج کئے گئے، جن میںسے 3566 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا، 422 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں جبکہ 6 ٹریس ہی نہیںہو سکے اور 1065 مقدمات خارج کر دیئےگئے ہیں۔ ڈکیتی اور چوری کے 84210 مقدمات درج کئے گئے، جن میںسے 45126 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا، 11840 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں جبکہ 20914 مقدمات ٹریس ہی نہیںہو سکے اور 6330 تفتیش کے بعد خارج کر دئیے گئے۔صوبہ بھر میںگاڑیاں وموٹرسائیکل ڈکیتی اور چوری کے 81885 مقدمات درج کئےگئے،جن میںسے 30968 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا، 14522زیر تفتیش ہیں اور 30598 مقدمات ٹریس نہیںہو سکے اور 5797 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔ مویشی چوری کے 21989 مقدمات درج کئے گئے، جن میںسے 8171 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا،6013 مقدمات زیر تفتیش ہیںاور 6801 مقدمات ٹریس نہیں‌ہو سکےجبکہ 1004 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔ لوکل اور سپیشل قوانین کے تحت 2 لاکھ 12 ہزار 667مقدمات درج کئے گئے، ایک لاکھ 93 ہزار 772 مقدمات کا چالان پیش کیاگیا، 15588 مقدمات زیر تفتیش ہیں، 171 مقدمات ٹریس نہیںہو سکے اور 3136 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔صوبہ بھر میں دیگر انسانی،مالی، جائیدادکے نقصانات کے 6 لاکھ 9 ہزار 880 مقدمات درج کئے گئے، جن میںسے 3 لاکھ 46 ہزار 560 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا، ایک لاکھ 8 ہزار553 مقدمات زیر تفتیش ہیں، 83542 مقدمات ٹریس نہیںہو سکے اور 71225 مقدمات خارج کر دئیے گئے۔پولیس کی جانب سے گزشتہ برس میںدرج ان مقدمات میںپیش کئے گئے ملزموںمیں سے جرم ثابت ہونے پر ایک لاکھ 22 ہزار 469 ملزموںکو سزا دی گئی اور ناقص تفتیش سمیت عدم ثبوت کی بناپر 2 لاکھ 66 ہزار 496 ملزموںکو الزامات سے بری کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں