Post Views: 148
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں ہلکی، جب کہ کہیں کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں، جس کے ساتھ شدید حبس بھی برقرار رہے گا۔
لاہور میں درجہ حرارت کم از کم 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو گرمی اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یکم جولائی تک بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ ایمرجنسی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔







