آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، مون سون اسپیل کے لیے الرٹ جاری، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

لاہور: پنجاب بھر میں خشک اور مرطوب موسم نے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور بارش کے کم امکانات کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 27 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی کے درمیان متوقع چوتھے مون سون اسپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مون سون کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو جائے گا، جو کہ پچھلے سلسلوں کی نسبت زیادہ طاقتور ہوگا۔
بارشوں کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیاتی ادارے اور محکمہ ہاؤسنگ اپنی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دریائے راوی، چناب، ستلج اور جہلم کے ساتھ ساتھ دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، جہاں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام نے دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں