آج کی تاریخ

پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری، پی ڈی ایم اے کی ہنگامی تیاریوں کی ہدایت

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم 13 جولائی تک فعال رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شدید بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور دیگر ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ریسکیو 1122، واسا اور دیگر محکموں کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے، اور نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں، شہریوں کو بوسیدہ اور کچے مکانات کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں