آج کی تاریخ

پنجاب میں اساتذہ پر جینز، ٹی شرٹ پہننے اور میک اپ پر پابندی عائد، نئے ڈریس کوڈ کا نفاذ

حکومت سندھ کے اقدام کے بعد، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں مرد اساتذہ جینز اور ٹی شرٹ نہیں پہن سکیں گے۔ خواتین اساتذہ اور طالبات کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکول آتے وقت زیادہ میک اپ، اونچی ہیلس یا مہنگے زیورات نہ پہنیں، اور خواتین اساتذہ کو دوپٹہ یا حجاب کے ساتھ شلوار قمیض پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئے ڈریس کوڈ کا مقصد یہ ہے کہ اساتذہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی اقدار کے مطابق لباس اپنائیں۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ اس ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور نجی اسکولوں کو بھی اپنے اداروں میں یہ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کا یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور ثقافتی اصولوں کا احترام یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں