وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت پنجاب میں “چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں عملی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ میں ہر انٹرن کو 50 ہزار روپے کی سکالر شپ دی جائے گی۔ طلبا اس دوران مارکیٹ کے مطابق جدید اسکلز اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں گے اور تجربہ کار پروفیشنلز سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔
چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے تمام رہائشی آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے طلبا cmitinterns.punjab.gov.pk پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو آئی ٹی کے شعبے میں حب بنا کر نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کے کیریئر میں نیا انقلاب اور پنجاب کو آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا۔







