پنجاب حکومت کا 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کا اعلان

پنجاب حکومت کا 500 یونٹ تک بجلی استعمال والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کا اعلان

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ،2017 میں بجلی کے بل کم آتے تھے، لوگ آسانی سے زندگی گزارتے تھے۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور سے یہ کام شروع ہوا، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، دوبارہ لانے والے کون ہیں؟ ذمہ دار وہی ہیں جو آج جیل سے بیٹھ کر بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں۔ ہمارے زمانے میں دس دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، ہم نے ڈالر کو 4 سال تک 104 روپے کی سطح پر برقرار رکھا تھا، چند ججوں نے بیٹے سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، میں آج بھی یہی پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے نکالنے والوں نے ملک کے ساتھ ظلم اور ایک جُرم کیا تھا۔ ہم نے ریکارڈ مدت میں بجلی کے کارخانے مکمل کر کے بحران پر قابو پایا جن کا بل آج 18 ہزار آرہا ہے ان کا بل 2017 میں 1600 روپے آتا تھا، مریم نواز نے آتے ہی آٹے کی قیمت میں کمی کی ہے، بہت محنت کر رہی ہیں، مریم نواز صحت اور صفائی کیلئے بھی خوب محنت کر رہی ہیں۔نواز شریف نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سولر پینل اسکیم کیلئے 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں