پنجاب حکومت کا محنت کشوں کے لیے بڑا اقدام، میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ

لاہور: پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کے لیے میرج گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیر لیبر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ نئے لیبر کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول کو سازگار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محنت کشوں کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں