Post Views: 111
پنجاب میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت ای۔ٹیکسی اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں، خواتین اور افراد کو 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں پانچ سال کی آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت اس منصوبے پر مجموعی طور پر 3.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔ ای ٹیکسی گاڑیاں انفرادی طور پر افراد کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیوں کو بھی زیادہ تعداد میں حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، اور گاڑیاں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اہل امیدواروں میں تقسیم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ ای ٹیکسی اسکیم ایک بڑا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے پنجاب میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ شہریوں کو کم لاگت اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔







