ملتان(قوم نیوز)پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کے جھکڑچل گئے 9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، 5آرپی اوزاور8ڈی پی اوز کوتبدیل کردیاگیا۔ تفصیل کےمطابق پنجاب حکومت نے 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا، ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کردیا گیا۔جہانزیب حسین لابر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا۔عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کردیا گیا۔عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا۔سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا۔خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا۔توقیر الیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو تعینات کردیا گیا۔آصف علی کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا گیا۔ادھرڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری (PMS/BS-18)کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید احکامات کے لیے پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں۔واضح رہےکہ ڈپٹی کمشنرکوٹ ادوکیخلاف متعددشکایات تھیں۔روزنامہ قوم نے بھی ان شکایات کے حوالے سے تفصیلات شائع کی تھیں۔علاوہ ازیںآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5آرپی اوزاور8ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئےہیں، نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔آرپی اوبہاولپور رائے بابر سعید کا تبادلہ کردیاگیا۔ غازی محمد صلاح الدین کو بہاولپور میںآرپی او تعینات کر دیا گیا۔ڈاکٹر نوید عاطف کو ڈی پی او چینوٹ تعینات کردیا گیا۔صادق حسین کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔کاشف ذوالفقار کو ڈی پی او چکوال تعینات کردیا گیا۔محمد عمران کو ڈی پی او راجن پور تعینات کردیا گیا۔کامران حامد کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔حسن جاوید بھٹی کو ڈی پی او لیہ تعینات کردیا گیا۔ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا۔منصور قمر کو ڈی پی او کوٹ ادوتعینات کردیا گیا۔سہیل اختر کو آر پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔خرم شہزاد حیدر کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔محمد ایاز سلیم کو آر پی او ساہیوال تعینات کردیا گیا۔محمد اظہر اکرام کو آر پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔علاوہ ازیںذیشان اصغر کو ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس تعینات کردیا گیا۔طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کردیا گیا۔رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔محبوب راشد میاں کو کمانڈنٹ پولیس انٹیلی جنس سکول تعینات کردیا گیا۔سجاد حسن خان منج کو ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔سردار غیاث گل کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔







