Post Views: 86
لاہور: پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولز کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ اسکولز 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ چھٹیاں طلبہ اور اساتذہ کے لیے آرام اور تیاری کے لیے مقرر کی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لائی جا سکے۔







