آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پنجاب بھر میں گرمی اور حبس میں اضافہ، مون سون کا سسٹم کمزور پڑگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم کی شدت میں کمی کے باعث گرمی اور حبس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کمزور پڑنے کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ سست ہو چکا ہے جس کے باعث درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور فضا میں نمی کے باعث حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا دن خشک اور گرم رہے گا، بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
موسمی ماہرین نے شہریوں کو سخت گرمی اور حبس کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 28 تا 31 جولائی مون سون کے پانچویں اسپیل کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے، جس کے بعد واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ لاہور اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔
محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں