Post Views: 60
لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کے تنازعے نے ابتدا میں سیاسی ماحول کو شدید گرمایا، لیکن اچانک صورتحال میں نرمی آ گئی اور معاملہ مذاکراتی کمیٹی تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کشیدگی بڑھنے پر کچھ غیر سیاسی حلقے متحرک ہوئے جنہوں نے تناؤ کم کرنے اور سمجھداری سے مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن رہنماؤں نے رابطے کر کے سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا اور فیصلہ کیا کہ ارکان کے خلاف کارروائی صرف معطلی تک محدود رکھی جائے۔ یہ تجویز غیر سیاسی حلقوں کی وساطت سے قبول کی گئی۔
اتحادی جماعتوں، خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی نااہلی ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔
غیر سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں احتجاج معمول کی بات ہے اور اس معاملے کو نااہلی تک لے جانا ایک غلط مثال بن سکتی ہے۔