پنجاب اسمبلی کے اراکین ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ایک سال کے دوران پندرہ کروڑ روپے سے زائد بجلی استعمال کی ہے۔ اس غیر معمولی بجلی خرچ کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی عمارت کی چھت کی خاص ڈیزائننگ کے باعث مکمل عمارت کو سولر انرجی پر منتقل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد نما ساخت کی حامل ہیں، جس کی وجہ سے چھت پر سولر پینلز لگانے کے لیے جگہ محدود ہے۔ ذرائع کے مطابق، گنبد کی بناوٹ کی وجہ سے صرف 35 فیصد حصہ سولر انرجی پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اس محدود منتقلی کے باوجود بجلی کے بل میں تقریباً پانچ کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں