Post Views: 5
لاہور: پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر نیا صوبائی بجٹ منظور کرلیا ہے، جس میں موجودہ ٹیکس سسٹم کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا ہے اور نئے ٹیکسز عائد نہیں کیے گئے۔
مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں صوبائی محصولات، پراپرٹی ٹیکس اور ٹرانسپورٹ ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور صنعت، زراعت، صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
اس بجٹ میں 18 مختلف شعبوں کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جو پنجاب کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔