ملتان(نمائندہ خصوصی)پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں عوام کا انصاف کیلئے رش عدالتوں میں بڑے پیمانے پر ججز کی کمی جس کے باعث مقدمات زیرالتواء ہیں۔اس وقت ڈسٹرکٹ کورٹس میں825ججز کی کمی ہے جس کے باعث موجودہ ججز کے پاس مقدمات کی تعداد ہزاروں میں ہے اور زیرسماعت مقدمات کی تعداد میں کبھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال مزید 19ججز ریٹائرڈ ہوجائیں گے ذرا ئع کا کہنا ہے ججز کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 700نئے ججز کی بھرتیوں کے مراحل کا آغاز شروع کیا جارہا ہے ۔ عدالتوں میں ججز کی کمی کے باعث مقدمات کے فیصلے جلد نہیں ہوپارہے ہیں اور ایک مقدمہ کے فیصلہ میں سالوں اور مہینے لگ جاتے ہیں۔بعض اوقات محکمانہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے باعث بھی مقدمات کی تاریخوں میں توسیع ہوجاتی ہے جس کے باعث کبھی مقدمات کا فیصلہ جلد نہیں ہوپاتا ہے ۔ نئے ججز آنے کے بعد موجودہ ججز کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کا بوجھ کبھی ان سے کم ہوگا اور آنے والے ججزپر مقدمات منتقل ہونے کے باعث عوام کو بھی انصاف کی فراہمی جلد ہوگی اور سالہا سال چلنے والے مقدموں کا دنوں اورمہینوں میں فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔
