Post Views: 70
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور زرتاج گل کو 9 مئی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت فراہم کر دی۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو 11 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہو کر اپیل دائر کریں۔