آج کی تاریخ

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کے بینچ نے کی۔ عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقین کو 15 اگست تک جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا، حالانکہ اپوزیشن لیڈر آئینی عہدہ ہے اور اسمبلی رول کے تحت منتخب ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر کو نااہل نہیں کر سکتا۔
گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتی تھیں، پارلیمنٹ میں 90 نشستوں کے ساتھ گئے تھے مگر اب صرف 77 رہ گئی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے لیے دوسری پارٹی کا امیدوار لانا چاہتی ہے جبکہ قانونی عمل مکمل نہیں ہوا۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ کل تک وہ حکم امتناع جاری کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں