آج کی تاریخ

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: شام کی عدالتیں عوام کو فوری انصاف دینے کے لیے فعال

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی نظام میں بہتری کے لیے شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد کی سیشن کورٹس میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دوسری شفٹ قائم کی جائے گی۔ ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے نئی عدالتوں کے اوقات کار دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک مقرر کیے ہیں۔
نئی شام کی عدالتیں سول نوعیت کے مقدمات، بشمول رینٹ اور فیملی کیسز کی سماعت کریں گی۔ اس کے علاوہ منشیات کے مقدمات میں نامزد خواتین اور نابالغ ملزمان کے کیسز بھی ان عدالتوں میں سنائے جائیں گے۔ ایسے منشیات کے مقدمات بھی زیر سماعت آئیں گے جن میں سزائیں سات سال سے کم ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اور عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں