Post Views: 78
پشاور میں بینک کیش وین ڈکیتی کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی شامل ہے۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 36 گھنٹوں کے اندر ڈکیتی کا سراغ لگا لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان نے بینک کی گاڑی سے تین کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹی، جبکہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ڈکیتی میں خود گاڑی کا ڈرائیور بھی ملوث تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جیو فینسنگ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مزید تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہشتنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے کیش وین کو اسلحے کے زور پر روکا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش ملزمان نے وین کو گلی میں داخل ہوتے ہی لوٹنے کی کوشش کی۔







