آج کی تاریخ

علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت

تازہ ترین

پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت کی جانب سے جاری کردہ ذاتی حاضری کے حکم میں بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو نیب عدالت میں پیشی سے عبوری استثنا دے دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت جسٹس شہرام سرور اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، جہاں ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان اور عامر سعید راں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی ایک سینئر سیاستدان ہیں اور اس وقت لاہور میں علاج معالجے کے سلسلے میں زیرِ علاج ہیں، جس کے باعث ان کے لیے ہر پیشی پر عدالت آنا ممکن نہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ان کی ذاتی حاضری سے استثنا کی درخواست کو بغیر قانونی جواز کے مسترد کیا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اگر پرویز الٰہی کی صحت کے حوالے سے رپورٹ موجود ہے تو پھر انہیں حاضری سے استثنا دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ بیماری کی نوعیت ایسی نہیں کہ استثنا دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ابتدائی طور پر چوہدری پرویز الٰہی کی رٹ پٹیشن کو قابلِ سماعت قرار دے دیا، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا، اور نیب کو تفصیلی جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں