ملتان (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کا منشور خواتین اور بچے میری ریڈ لائن نعرے تک محدود ملتان کے تھانوں میں درخواستیں فائلوں تک محدود ، مبینہ بدنام شہرت کے حامل پراپرٹی ڈیلر نے پہلے پلاٹ نام کروانے اور بعدازاں شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو عمر بھر کی جہیز کی جمع پونجی کی رقم سے محروم کردیا ، متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس حکام ،سی سی ڈی کو داد رسی کیلئے دی جانےوالی درخواستیں تھانہ ستیل ماڑی کی فائلوں تک محدود داد رسی کی بجائے دھکے اور گالیاں ملنے پر متاثرہ انیلہ یاسمین نے وزیراعلیٰ پنجاب پورٹل پر اپنے ساتھ ہونے والی ظلم کی داستان کا واقعہ بیان کرتےہوئے حصول انصاف کا مطالبہ کردیا، اس ضمن میں سمیجہ آباد کی رہائشی متاثرہ خاتون انیلہ یاسمین نے وزیراعلیٰ پنجاب پورٹل پر دی جانے والی درخواست میں مبینہ بری شہرت کے حامل پراپرٹی ڈیلرفیاض احمد پر الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فیاض احمد جو کہ 20 فٹی گلشن کالونی کا رہائشی ہے نے مجھے شادی کا جھانسہ دیکر اپنے دوست عثمان کے ہمراہ مختلف اوقات میں اڑھائی لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی اور بعدازاں شادی سے انکاری ہوگیا اور رقم کے بدلے پلاٹ دلانے کا جھانسہ دیا لیکن کچھ عرصہ بعداس سے بھی انکاری ہوگیا جس پر میں نے اے ایس پی کو درخواست دی جو کے تھانہ نیو ملتان میں فائلوں تک محدود کافی دفعہ تھانے والوں نے تھانے بولیا لیکن بدنام زمانہ پراپرٹی ڈیلر تھانے میں بلانے پر نہ ایا اور اہلکار کا نمبر بلاک کر دیا۔ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گئی جب ایس ایچ او تھانہ ملتان سے رابطہ کیا گیا تو وہ کہتا آپ رات 11 بجے کے بعد پولیس اسٹیشن آئے ار او سی سی ڈی کو درخواست دی دادرسی کے لیے پیش ہوئی کی درخواست کو تھانہ سیتل ماڑی بھجی مگر جب میں تھانے پہنچی تو وہاں پر موجودڈی ایس پی کے ریڈر نے مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا اور درخواست واپس لینے کی دھمکیاں دیں ،متاثرہ انیلہ یاسمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مذکورہ صورتحال کا سخت نوٹس لیتےہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور داد رسی کے ساتھ مبینہ فراڈیے فیاض احمد سے اپنی جہیز کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیاہے ۔







