پبی میں ٹرین حادثہ، نوجوان جاں بحق — حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ

پبی: تحصیل نوشہرہ کے علاقے پبی میں اکرام آباد کے قریب اوپن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ٹریک عبور کر رہا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر فرائض انجام دیتا تھا۔
واقعے کے بعد مقامی رہائشیوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریک کے گرد حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں