آج کی تاریخ

پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

اولپنڈی: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع یشار گُلر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو نمایاں کیا اور جدید تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے صنعت کی سطح پر شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک وزیر دفاع نے دونوں فضائی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک وزیر دفاع کا یہ دورہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور پاک ترکی افواج کے درمیان دیرینہ روابط کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں