رپورٹ:عامر حسینی جوائنٹ ایڈیٹر
ملتان – افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع صوبوں خوست اور پکتیکا میں بالترتیب دو مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ایک سینئر ذریعے نے قوم ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں دو الگ الگ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں صوبہ پکتیکا میں لامان اور صوبہ خوست میں پاسا میلہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پکتیکا کے لامان میں کمانڈرعبداللہ شاہ کے گھر کو ایک ہی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کمانڈر عبداللہ شاہ جو ٹوبگر کے نام سے جانا جاتا ہے جنوبی وزیرستان بالائی کے علاقے شکتوئی کا رہائشی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ذرائع نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔
دریں اثناء ایک حملے میں ملوث 7 عسکریت پسند جس کے نتیجے میں 2 افسران سمیت 7 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، رات گئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں مارے گئے۔







