آج کی تاریخ

پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بڑا امدادی آپریشن

گلگت بلتستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاک فضائیہ نے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مشکل موسم اور کٹھن پہاڑی راستوں کے باوجود پاک فضائیہ کے سی-130 طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے 7 ٹن خشک راشن، ادویات اور اشیائے خورونوش متاثرہ علاقوں تک پہنچائے گئے۔
یہ امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے دور دراز کے دیہاتوں میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں زمینی راستے منقطع ہونے کے باعث لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 75 متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ ریلیف مشن پاک فوج کی اس عزم کی عملی تصویر ہے کہ قدرتی آفات میں ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑے رہیں۔
مزید برآں آنے والے دنوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی، جن میں خوراک، شیلٹرز، ادویات اور طبی سہولیات متاثرین تک پہنچائی جائیں گی۔ متاثرہ خاندانوں نے پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کو امید کی نئی کرن قرار دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں