پاکستان کی ویمن یونیورسٹیز عالمی معیار سے کوسوں دور، ملتان کا آخری نمبر

ملتان (سٹاف رپورٹر) 9 اکتوبر 2025 کو شائع ہونے والی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیز رینکنگ کے مطابق پاکستان کی صرف ایک لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور 1201-1500 کے درمیان اپنا مقام حاصل کر سکی تھی اور اس کے علاوہ پاکستان کی کوئی بھی خواتین یونیورسٹی ٹائمز رینکنگ میں اپنا مقام حاصل نہ کر سکی۔ جبکہ 4 نومبر 2025 کو شائع ہونے والی کیو ایس ایشین یونیورسٹیز رینکنگ کے مطابق فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی 27.3 سکور کے ساتھ خواتین یونیورسٹیز میں سرفہرست رہی اس کے بعد 23.9 سکور کے ساتھ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی دوسرے نمبر پر جبکہ گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ تیسرے نمبر پر اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد چوتھے نمبر پر جبکہ شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور پانچویں نمبر پر، گورنمنٹ صادق کالج فار وومن یونیورسٹی بہاولپور چھٹے نمبر پر جبکہ خواتین یونیورسٹی ملتان ساتویں نمبر کے ساتھ خواتین یونیورسٹیز میں سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔ یاد رہے کہ خواتین یونیورسٹیز میں پہلے نمبر پر آنے والی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا ( تمغہ امتیاز) جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، تیسرے نمبر پر آنے والی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، جبکہ چوتھے نمبر پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز ) پانچویں نمبر پر آنے والی شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، چھٹے نمبر پر آنے والی گورنمنٹ صادق کالج فار وومن یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، جبکہ آخر میں آنے والی خواتین یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تعینات ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں